مشورہ اور رہنمائی

ہم جانتے ہیں کہ پناہ  (اسائلم ) کا عمل پیچیدہ ہوسکتا ہے اور اس پر پیش قدمی کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ ہم نے سب کچھ اکٹھا کر کے   ایک رہنما  کتاب تشکیل دی ہے جو آپ کو ہر مرحلے پر مدد فراہم کرتی ہے۔ اس سے  آپ کو اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے  میں جاننےمیں مدد ملے گی ، آپ کو اپنی  کیفیت کا اندازہ لگانے اور آپ کو حقائق اور معلومات پر مبنی  فیصلے لینے میں مدد ملے گی۔

اسائلم ایڈوائس گائیڈ  درج ذیل حصوں پر مشتمل ہے۔

حصہ  1: پناہ  کامطالبہ  کرنا  ( کلیمنگ اسائلم)

آپ یہ جان سکتے ہیں  کہ کیا آپ کو پناہ  کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے  اور یہ کام آپ کہاں کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ مدد کے لیے کیسے درخواست کر سکتے ہیں  ۔ آپ پناہ  کا طریقہ کار یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

مکمل حصہ پڑھیں۔

حصہ  2: اسکریننگ انٹرویو

یہ حصہ  اس بارے میں بتاتا  ہے کہ آپ ہوم آفس کے ساتھ اپنے سکریننگ انٹرویو کے دوران کیا امید رکھ سکتے  ہیں اور اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اپنایا گیا ہے تو آپ اس بارے میں کیسے شکایت کر سکتےہیں۔ یہاں پردستیاب   مالی اور رہائشی  مدد کے بارے میں معلومات ، آپ کس قسم کی طبی نگہداشت ( ہیلتھ کیئر)کے اہل ہیں ،  اورانٹرویو کے وقت یا تھوڑی دیر بعد وہ دستاویزات جو آپ کو دی جائیں گی ، کے بارے میں معلومات میسر ہیں ۔  اس میں حاضری  کی اطلاع (رپورٹنگ) کرنے کا طریقہ کار،قانونی مشاورت ( لیگل ایڈوائس) حاصل کرنے اور ہوم آفس کو کسی بھی تبدیل شدہ حالات کے بارے میں بتانے کےلئے آپ کے فرائض سے متعلق وضاحت موجود ہے۔

مکمل حصہ پڑھیں۔

حصہ 3: بنیادی  انٹرویو (سب سٹین ٹیو انٹرویو)

یہاں آپ کوپناہ (اسائلم )کے حوالے سے  کلیدی (اہم ترین ) انٹرویو کے بارے میں معلومات ملیں گی اور یہ  بھی کہ اس کی تیاری کیسے کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ  ممکنہ نتائج کے حوالے سے مختصر جائزہ بھی ہو سکےگا  ۔

مکمل حصہ پڑھیں۔

حصہ 4 اے: فیصلہ آنے کے بعد  –  مثبت

یہ حصہ  اس بارے میں وضاحت کرتا ہے  کہ اگر آپ کو یوکے میں رہنے کی اجازت عنایت کر دی گئی ہے تو اس کے بعد کیا ہوگا، آپ کو کس قسم کے کاغذی دستاویزات مہیا کی جائیں گی۔ اس کے بعد اس کا بھی احاطہ کیا گیا ہے کہ اس  ملک میں اپنی مستقبل کی زندگی کےلئے کیسے تیار ہوا جائےیعنی  رہائش کا تلاش کرنا، کام تلاش کرنا، فلاحی فوائد (ویلفیئر بنیفٹس ) کا مطالبہ  کرنا، انگریزی سیکھنا اور بالآخر برطانوی شہریت کے لئے درخواست دینا۔

مکمل حصہ پڑھیں۔

حصہ 4 بی۔ فیصلے کے بعد  – انکار

آپ کا مطالبہ مسترد ہونے کی صورت میں یہ ان تجاویز (آپشنز) کے بارے میں آپ کو   بتاتا ہے ، کہ قانونی مشاورت (لیگل ایڈوائس )کیسے حاصل کی جائے اور فیصلے کے خلاف کیسے اپیل کی جائے۔ یہ وضاحت کرتا ہے  کہ اگر آپ کا ‘اپیل دائر کرنے کا حق’ ختم ہوجائے تو آپ کیا کر سکتے ہیں ، اس میں  رضاکارانہ طور پر واپسی  بھی شامل ہے اور اس وقت  کے دوران آپ کو کونسی مدد دستیاب ہو سکتی ہے ۔

مکمل حصہ پڑھیں۔

 

حصہ 5: دیگر معلومات اور خاص  قسم کی ماہرانہ مدد

یہاں آپ اپنے خاندان کو  تلاش کرنے  کے بارے میں مدد لے سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ غلامی ، ظلم، جنسی تشدد یا زنانہ جنسی اعضا کی قطع برید ہونے کے شکار افراد کے لئے مدد بھی موجود ہے۔ یہ اس بارے میں بھی وضاحت کرتا ہے کہ کسی بھی جرم سے متعلق پولیس کو کیسے مطلع کیا جائے۔

مکمل حصہ پڑھیں۔

حصہ 6: اہم رابطہ

اس  حصے  میں   ایسی  دوسری تنظیم کے ساتھ رابطے کی تفصیلات موجود ہیں  جوپناہ کے متلاشی ( سائلم سیکرز) اور پناہ گزینوں (رفیوجیز) کےلئے مدد اور رہنمائی مہیا کرتی ہے۔

مکمل حصہ پڑھیں۔

آپ مکمل رہنمائی یہاں پڑھ سکتےہیں۔

اگر آپ کو وہ معلومات نہیں ملتی،جن کی آپ کو ضرورت ہے  تو آپ مشورہ اور رہنمائی لینے کےلئے  ہمیں 0808 8000 630  پر فون کر سکتےہیں یا 0808 8000 631   پر پناہ میں مدد(اسائلم سپورٹ )کی درخواست کےلئے رابطہ کر سکتےہیں۔ہم 14 زبانوں کےلئے مخصوص لائنز مہیا کرتے ہیں۔ اگر آپ کی زبان فہرست میں شامل نہیں ہے  تو، براہِ مہربانی درج بالا نمبرز پر رابطہ کریں اور اپنی مطلوبہ زبان کےلئے درخواست کریں۔

براہِ مہربانی غور فرما ئیں کہ ہم حقوق اور سہولیات کے بارے میں مشورہ دینے کے قابل  ہیں لیکن ہم قانونی مشاورت ( لیگل ایڈوائس )یاقانونی نمائندگی (لیگل ریپری زنٹیشن )مہیا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ اگر ہم مدد فراہم نہ کر سکیں تو ہم آپ کو سندیافتہ قانونی نمائندوں( لیگل ریپری زنٹیٹوز) کی فہرست مہیا کر دیں گے۔